Thursday, 19 September 2019

Ankhon Ki Nigha-e-dasht

آنکھوں کی نگھداشت

آنکھوں کی نگھداشت

آنکھیں قدرت کا ایک بیش بہا تحفہ ہیں جنکا نعم البدل ممکن نہیں  . ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے اس کے نتیجے میں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کے مسائل سر اٹھانا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھیں بہت نازک اور حساس ہوتی ہیں آنکھوں کی بعض شکایات مثلاً رنگ کوری (کلر بلائنڈنس) وغیرہ پیدائشی ہوتی ہیں دیگر عام شکایات ایسی ہوتی ہیں جو تھکن یاذہنی دباﺅاور تناﺅکی صورت میں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں ایسی ایک شکایت آنکھوں کی سرخی ہے، کالا موتیا ایسی شکایت ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر اپ کسی کارخانے میں کام کرتے یا لمبی ڈرائیونگ کرتے ہیں تو اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لئے خاص انتظام کرنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر اسکوٹر یا موٹرسائیکل چلانے والوں کو اس کا اہتمام ضرورکرنا چاہئے۔


آنکھوں کی تھکن

آنکھوں کی تھکن


جب آپ تھکن سے چورہوجاتے ہیں تو آپ کی آنکھیں بھی اس تھکن کی وجہ سے دکھنے لگتی ہیں اور کسک سی محسوس ہوتی ہے، خاص طورپر کافی دیر تک لگاتار پڑھنے سے یہ کیفیت ہوسکتی ہے، آنکھوں کی تھکن سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ روشنی آپ کی پشت کی جانب سے آرہی ہو اور براہ راست اس شے پر پڑرہی ہو، جو آپ کے زیر مطالعہ ہے اگر روشنی اتنی تیز ہوکہ آنکھیں چندھیانے لگیں تب بھی آنکھوں میں کھٹک ہوسکتی ہے آپ جب بھی پڑھیں ہر دس پندرہ منٹ کے بعد اپنی آنکھیں ایک لمحے کے لئے بند کرلیا کریں۔


آنکھوں کی سرخی

آنکھوں کی سرخی


جب آنکھوں کا سفید حصہ سرخ دکھائی دینے لگے تو کہتے ہیں کہ آنکھیں سرخ ہوگئی ہیں، آنکھوں کی سرخی اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی آنکھےں تھکی ہوئی ہیں یا ان میں خارش ہورہی ہے بعض لوگوں کی آنکھیں اتنی حساس ہوتی ہیں کہ دھوئیں، گردوغبار حتیٰ کہ تیز ہوا میں بھی ان کی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں ۔
اگر آپ کی آنکھیں سرخ ہوجائیں تو انہیں آرام پہنچائیے اور رگڑیے، ملیے بالکل نہیں، آنکھوں کی سرخی دور کرنے کیلئے کسی دوا فروش سے آنکھوں کے معیاری ڈراپس لے لیجئے، تاہم ان کا باقاعدہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ان قطروں کے استعمال سے آنکھ کی سطح تک آکسیجن پہنچ نہیں پاتی اور آنکھ کی تکلیف بڑھنے کا ڈر رہتا ہے۔
اگر آپ بہت زیادہ تھکے ہوئے ہیںیا آپ کو نزلہ یا تپ کاہی (ہے فیور) ہے یا الرجی ہوگئی ہے تو آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی آنکھیں سرخ ہوگئی ہیں اور ان میں کھٹک اور جلن ہورہی ہے کوئی بھی تدبیر اختیار کرنے سے پہلے یہ اطمینان کرلیجئے کہ آیا آپ بھرپور نیند لے رہے ہیں اور درست غذا کھا رہے ہیں، ٹھنڈے کپڑے یا چائے کی ٹھنڈی پڑیا (ٹی بیگ) یا کھیرے کے ٹکڑے چند منٹ آنکھوں پر رکھ کر آپ اپنی آنکھوں کو سکون پہنچا سکتے ہیں، اگر سرخی اور تکلیف برقرار رہے تو آنکھوں کے معالج سے رابطہ کیجئے۔


(رنگ کوری(کلر بلائنڈنس

(رنگ کوری(کلر بلائنڈنس


جو لوگ رنگ کورے (کلر بلائنڈ) ہوتے ہیں ان کے لئے مختلف رنگوں خاص طور پر سرخ اور سبز رنگ یا اےک ہی رنگ کے مختلف شیڈز میں تمےز کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے رنگ کوری کی شکایت عموماً مردوں میں پائی جاتی ہے اسی طرح عام طورپر یہ موروثی اور پیدائشی ہوتی ہے تاہم ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ابتدا میں تو یہ شکایت نہ ہو، مگر عمر گزرنے کے ساتھ کسی مرض یا چوٹ کی وجہ سے قرینے کے خلیوں کی خرابی کے باعث رنگ کوری پیدا ہوجائے۔


بھینگا پن

بھینگا پن


جن لوگوں کی آنکھیں درست ہوں ان کی انکھیں ایک وقت میں ایک ہی چیز پر مرکوز ہوتی ہیں لیکن بھینگی یا ٹیڑھی آنکھوں والوں کی ایک آنکھ ذرا سی مختلف سمت میں ہوتی ہے، یعنی آنکھ کے دونوں ڈھیلے بہ یک وقت ایک ہی چیز پر نظر مرکوز نہیں کر پاتے، بھینگے پن کی شکایت عموماً آنکھ کے کسی عصب (نرو) یا عضلے (مسل) کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ سنجیدہ شکایت ہے اور آنکھوں کے معالج سے جلد ازجلد اس سلسلے میں رابطہ کرنا چاہئے بچپن میں آسانی سے اس کا علاج ہوجاتا ہے جس کے لئے مختلف دوائیں او رآنکھ کی ورزشیں تجویز کی جاتی ہیں تاہم بعض اوقات آپریشن بھی ضروری ہوتا ہے۔


کالا موتیا

کالا موتیا


کالا موتیا (Glaucoma) بھی آنکھ کی ایک بہت ہی عام بیماری ہے، اس مرض میں اضافی سیال آنکھ کے اندر جمع ہونے لگتا ہے اور بصری عصب (آپٹک نرو) پر دباﺅ ڈالتا ہے اندھے پن کا یہ عام سبب ہے کالا موتیا کی عام قسم چالیس سال کی عمر کے بعد ہوتی ہے اور درد اور بعض دوسری ظاہری علامتیں سامنے آتی ہیں تاہم اسکی ایک قسم عمر کے کسی بھی حصے میں ہوسکتی ہے اس کیفیت میں متاثرہ شخص کو روشنیوں کے گرد قوس فزح سی محسوس ہوسکتی ہے اور اس کی آنکھوں اور سر میں درد بھی ہوسکتا ہے اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ خدانہ خواستہ آپ کو کالا موتیا کی شکایت ہے تو فوری طورپر معالج سے رابطہ کیجئے ۔


آشوب چشم

آشوب چشم


یہ تکلیف آنکھ کی جھلی ”ملتحمہ“ کی سوجن یا خارش کا نتیجہ ہوتی ہے ملتحمہ بافتوں کی ایک تہ ہوتی ہے جو پپوٹے کے اندر کی جانب ہوتی ہے اور آنکھ کے ڈھیلے کے سفید حصے کو ڈھانکتی ہے آنکھ کی جلن، سرخی، پانی آنا اور بعض اوقات پیپ آشوب چشم کی عام علامات ہیں، الرجی یا انفیکشن کی وجہ سے بھی یہ تکلیف ہوسکتی ہے یہ تکلیف بڑی تیزی سے پھیلتی ہے او رایک سے دوسرے کوبڑی آسانی سے لگتی ہے اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے آنکھیں ملنے سے گریز کرنا چاہئے اور اگر آنکھوں کو ہاتھ لگالیا ہوتو فوراً ہاتھ صابن سے دھولینے چاہئیں ایسے مریض کا تولیہ وغیرہ بھی دوسرے لوگوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئے اور مریض کو فوراً معالج سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہئے۔
گوھانجنی

گوھانجنی


گوھانجنی بھی آنکھ کی ایک عام تکلیف ہے یہ دراصل ایک بیکٹیریائی تعدیہ (بیکٹیریل انفیکشن) ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ پر پھنسی نکل آتی ہے اور اس میں کھٹک ہوتی ہے بعض اوقات پوری آنکھ بھی سوج کر جلن پیدا کردیتی ہے کسی بیماری یا تھکن کی صورت میں بھی یہ شکایت ہوسکتی ہے۔
اگر آنکھ پر پھنسی نکل آئے تو اس تکلیف سے آرام کے لئے جراثیم کش گرم پانی میں بھگویا ہوا کپڑا دن مےں کئی بار آنکھ پر رکھیں ہلکے صابن سے اپنی آنکھ آہستہ آہستہ دھویئے، زیادہ تر پھنسیاں خود ہی غائب ہوجاتی ہیں اگر پھنسی کئی دن بدستور موجود رہے تو معالج سے رجوع کریں۔

Contact Our Team:

If you are looking for any of below services, please fill the form below, one of our team member will get in to provide you with full facilitation:

1– Comprehensive Primary Eye Exam/ Consultation

Consultation ::: Adult Eye Examination and Consultation

Consultation ::: Children Eye Examination Refraction Consultation

Consultation ::: Infant Eye Examination Refraction Consultation

2-Secondary Follow up Eye Examination and Consultations

Followup ::: Examination under Sedation for Kids (After Initial Consultation)

Followup ::: Dilated Fundus Examination(DFE)

Followup ::: Cycloplegic Refraction and DFE

3-Diagnostic Eye Test

Diagnostic ::: OCT

Diagnostic ::: Angio OCT

Diagnostic ::: Anterior Segment OCT

Diagnostic ::: Pachymetery

Diagnostic ::: Perimetery / Visual Fields

Diagnostic ::: Hess Chart/Digital Squint Assessment/Digital Diplopia Test

Diagnostic ::: Digital Colour vision test

No comments:

Post a Comment